Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / ملکۂ الزبتھ دوم بال بال بچ گئیں

ملکۂ الزبتھ دوم بال بال بچ گئیں

محل میں چہل قدمی کے دوران سکیوریٹی گارڈ کی غلطی سے فائرنگ
لندن۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ملکۂ الزبتھ دوم کل رات اس وقت بال بال بچ گئی جب وہ اپنے محل کے سبزہ زار پر رات دیر گئے چہل قدمی کررہی تھیں، ان کے محل کی نگرانی کرنے والے ایک گارڈ نے محل میں کسی کے گھس آنے کے خیال سے فائرنگ کردی۔ یہ گولی ملکہ کے قریب سے گزر گئی۔ 90 سالہ ملکہ اپنی طویل چہل قدمی کے لئے مقبول ہیں۔ وہ ماضی میں بھی اپنے باغ میں گھنٹوں چہل قدمی کرتی رہتی تھیں۔ اور اکثر وہ سونے سے قبل باغ میں چہل قدمی کرتی رہتی ہیں۔ تاہم ایک موقع پر محل کے سابق نگہبان نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے رات تین بجے لندن کے بکھنگم پیلس میں ملکہ کو چہل قدمی کرتے دیکھا تھا۔ کل رات کے واقعہ کے بعد گارڈ نے کہا کہ عزت مآب ملکہ میں غفلت سے آپ پر گولی چلانے والا ہی تھا۔ اخبار ٹائمس نے لکھا ہے کہ گارڈ کے اس بیان پر ملکہ نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا اور کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے نا۔ آئندہ سے میں باہر نکلنے سے قبل گھنٹی بجائوں گی تاکہ تم سے ایسی غلطی نہ ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT