Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / ملکہ الزبتھ کا دورہ کرسمس ملتو ی

ملکہ الزبتھ کا دورہ کرسمس ملتو ی

لندن، 22 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اور انکے شوہر پرنس فلپ نے خرابی صحت کی وجہ کرسمس کے موقع پر اپنی پہلے سے طے شدہ دوروں کو کچھ وقت کیلئے ملتوی کر دیا ہے ۔بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں بتایا کہ 90 سالہ ملکہ الزبیتھ اور 95 سالہ ان کے شوہر پرنس فلپ دونوں کو ہی نزلہ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے کرسمس کے موقع پر دوروں کو ملتوی کر دیا ۔ بیان کے مطابق ملکہ الزبیتھ اور پرنس فلپ کو لندن سے نارفولک کیلئے روانہ ہونا تھا ۔
ہندوپاک بات چیت کے ذریعہ کشیدگی دور کریں: بانکی مون
اقوام متحدہ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش ہونے والے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بانکی مون نے ہند۔پاک سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کو باہمی بات چیت سے دور کرلیں اور صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔ ذرا ذرا سی بات پر مشتعل ہوجانا مناسب نہیں۔ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی پر انہوں نے کئی بار اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ بانکی مون کی 10سالہ میعاد جاریہ ماہ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگی۔ ان کے ترجمان فرحان حق نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات اس وقت کہی جب اخباری نمائندوں نے ہندوپاک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے بارے میں سوال کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT