Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / ملکہ ایلزیبتھ کے ہاتھوں سرشٹی بخشی کو ایوارڈ

ملکہ ایلزیبتھ کے ہاتھوں سرشٹی بخشی کو ایوارڈ

خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم رول کا اعتراف
لندن ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملکہ برطانیہ ایلزیبتھ نے دولت مشترکہ نکتہ نظر سے ہندوستانی والینٹر کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کیلئے لامتناہی اقدامات کئے جانے پر یہ ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ ملکہ ایلزیبتھ دوم نے ہندوستان کی سرشٹی بخشی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 26 واں کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعزاز میں یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ لندن میں دولت مشترکہ سربراہان مملکت کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو منعقد ہوگا جس میں ملکہ برطانیہ ایلزیبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ کی حیثیت سے 53 دولت مشترکہ اقوام میں کام کرنے والے والینٹرس سے اظہارتشکر کریں گے۔ ان والینٹرس نے اپنے طبقات کے اندر مختلف نوعیت کے کام انجام دیئے ہیں۔ سربراہان مملکت دولت مشترکہ ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے اظہارتشکر کریں گے۔ اس موقع پر سرشٹی بخشی نے کہا کہ کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعزاز میرے لئے خوشی کا باعث ہے۔ مجھے حیرت ہورہی ہیکہ عالمی سطح پر میری خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں خواتین کیلئے محفوظ اور بہتر زندگی گذارنے کی ترغیب دیتے ہوئے ہماری جانب سے جو کوششیں کی گئی تھیں انہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ہم نے کسی ایوارڈ یا اعزاز کی توقع کے بغیر اپنا فرض پورے خلوص سے انجام دیا اور ہمیشہ یہ کام کرتے رہیں گے۔ لیکن اس طرح کا اعزاز ملنا بھی ہمارے کام کو تقویت بخشتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT