Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ملکہ کتھک ستارہ دیوی کا انتقال

ملکہ کتھک ستارہ دیوی کا انتقال

ممبئی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی ملکہ کتھک ستارہ دیوی جنہیں ’’رقص کی ملکہ‘‘ بھی کہا جاتا تھا، اس کلاسیکی رقص کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے والی اولین شخصیت تھیں۔ وہ آج طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں جسلوک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ وہ 1920ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنے رقص کے مرکزی موضوعات شاعری اور رقص کو ب

ممبئی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی ملکہ کتھک ستارہ دیوی جنہیں ’’رقص کی ملکہ‘‘ بھی کہا جاتا تھا، اس کلاسیکی رقص کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے والی اولین شخصیت تھیں۔ وہ آج طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں جسلوک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ وہ 1920ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنے رقص کے مرکزی موضوعات شاعری اور رقص کو بنایا تھا جس کی تحریک ان کو اپنے والد سے ملی تھی۔ انہیں اپنے ماحول سے بھی چاہے وہ دیہات کا ہو یا کسی قصبہ کا تحریک حاصل ہوتی تھی۔ ستارہ دیوی کے انتقال کے بعد تعزیتی پیامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہیں 2011ء کا کارنامہ حیات ایوارڈ بھی حاصل ہوچکا ہے۔ وہ گزشتہ 60 سال سے کلاسیکی رقص کی دنیا پر چھائی ہوئی تھیں۔انہوں نے ہندی فلموں ’’اوشا ہرن‘‘، ’’نگینہ‘‘ ، ’’روٹی‘‘، وطن‘‘، ’’انجلی‘‘ اور ’’مدرانڈیا‘‘ میں کام کیا تھا۔ ستارہ دیوی نے 7 سال کی عمر میں کتھک اپنے والد سکھدیو مہاراج سے سیکھنا شروع کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT