Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ملک باتوں اور تقریروں سے نہیں چلتا:اعظم خان

ملک باتوں اور تقریروں سے نہیں چلتا:اعظم خان

رامپور ،7اگست (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے شہری ترقیات کے وزیر محمد اعظم خان نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک باتوں اور عوام کو خوش کرنے والی تقریروں سے ترقی کے راستے پر آگے نہیں بڑھ سکتا ہے ۔ مسٹر خان نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے کچھ مضبوط اور پختہ اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔کوئی ملک صرف باتیں کرکے یا عوام کو دھوکا دے کر آگے نہیں بڑھ سکتا ہے ۔شہری ترقی کے وزیر مسٹر اعظم خان نے وزیر نریندر مودی کے ”گؤ رکشا ”سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک صرف تقریروں ،باتوں اور عوام کو دھوکہ دے کر آگے نہیں بڑھ سکتا ۔عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانا پڑتا ہے ۔صرف تقریروں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ایس پی رہنما نے کہا کہ جے پور کی ایک بہت بڑی گوشالہ میں گائے مر رہی ہیں۔اس اکیلی گوشالہ میں گائے کے رکھ رکھاؤ پر دو کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ کبھی بادشاہ (مودی )نے اس بات کی بھی فکر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT