Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ملک بھر میں داعش کے 14 حامی گرفتار

ملک بھر میں داعش کے 14 حامی گرفتار

کرناٹک، حیدرآباد، مہاراشٹرا اور اترپردیش میں حملوں کی سازش ناکام
نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک گیر سطح پر اختیار کردہ چوکسی اور دھاوؤں کے نتیجہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ریاستی پولیس فورس اور مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ممنوعہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ کے 14 حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی ایک بہت بڑے حملہ کو ناکام بنایا گیا۔ ان گرفتار 14 داعش حامیوں میں ان کا خودساختہ ’’امیر‘‘ بھی ہے۔ یہ لوگ ملک کی مختلف ریاستوں میں حملے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ این آئی اے نے یہ دھاوے بہ یک وقت چار ریاستوں کرناٹک، حیدرآباد، مہاراشٹرا اور اترپردیش میں انجام دیئے جہاں 14 افراد نے ’’جنود الخلیفہ ہند‘‘ تشکیل دیا تھا۔ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کے نظریات بھی آئی ایس آئی ایس کی طرح ہیں۔ ممبئی کے شہری ایم مشتاق نے خود کو اس تنظیم کا ’’امیر‘‘ بنا لیا تھا، جس کا کام ملک میں مختلف مقامات پر دھماکے کرنا تھا اس کے علاوہ بعض بیرونی شہریوں پر بھی حملے کرنا تھا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ پولیس نے یہ دھاوے تمام ریاستوں کی پولیس فورس کے تعاون سے کئے ہیں۔ گرفتار شدہ تمام ملزمین کو قومی دارالحکومت دہلی لایا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہیکہ یہاں ایک دہشت گرد تنظیم کا باقاعدہ ڈھانچہ کام کررہا تھا۔ این آئی اے اور سنٹرل ایجنسی کے عہدیداروں نے ان کے قبضہ سے42  موبائیل فونس ضبط کرلئے۔ نوتشکیل شدہ دہشت گرد گروپ کے امیر کے قبضہ سے 8 سیل فون ضبط کئے گئے جس کو بہتر طور پر بیرونی ملکوں سے حوالہ رقم وصول ہوئی تھی۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے دھماکو مادہ، ڈیٹونیٹرس، وانربس، بیاٹریز اور ہیڈروجن پرایکسڈ کے علاوہ جہادی مواد بھی ضبط کیا ہے۔ این آئی اے نے تھانے سے گرفتار دولت اسلامیہ کے مبینہ ارکان کی منتقلی کا ریمانڈ تین دن کیلئے حاصل کرلیا ہے۔ انہیں دہلی منتقل کیا جائے گا اور وہاں کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT