Saturday , December 15 2018

ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا

نئی دہلی۔/6مارچ،( سیاست ڈاٹ کام )رنگوں کا تہوار ہولی ملک بھر میں آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جبکہ عوام نے ایک دوسرے کو گلال لگایا، رنگ برنگے غبارے چھوڑے اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ قومی دارالحکومت میں سڑکیںسنسان نظر آرہی تھیں اور عوامی مقامات اور کالونیوں میں بچے ، بوڑھے اور جوان رنگ کھیلتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس موقع

نئی دہلی۔/6مارچ،( سیاست ڈاٹ کام )رنگوں کا تہوار ہولی ملک بھر میں آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جبکہ عوام نے ایک دوسرے کو گلال لگایا، رنگ برنگے غبارے چھوڑے اور آپس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ قومی دارالحکومت میں سڑکیںسنسان نظر آرہی تھیں اور عوامی مقامات اور کالونیوں میں بچے ، بوڑھے اور جوان رنگ کھیلتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس موقع پر فائیو اسٹار ہوٹلوں، کلبس اور ریسٹورنٹس میں رنگوں کی پچکاری کے ساتھ رین ڈانس پارٹیاں اور خصوصی ضیافتوں کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے موثر اور وسیع تر انتظامات کئے تھے۔ شراب اور بھنگ کے نشہ میں مدہوش ہوکر گاڑیاں چلانے پر پابندی عائدکردی گئی تھی۔ دہلی شہر میں دوپہر تک عوامی ٹرانسپورٹ بند رہا جس کے باعث مسافروں کو مشکلات پیش آئیں۔ لکھنؤ سے موصولہ اطلاعات کے بموجب اترپردیش کے اضلاع وارانسی اور ایٹوہ میں ہولی تہوار کے دوران آپسی مخاصمت کے باعث 2افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع وارانسی کے علاقہ سرناتھ میں ایک خاتون کو زبردست رنگ لگانے پر 60سالہ شخص رام سورت کو زدکوب کرنے سے وہ فوت ہوگیا۔

پولیس نے 15افراد بشمول راہول، انیرودھ اور وشوا کو گرفتار کرلیا۔ ضلع ایٹوہ کے مہاویر گنج علاقہ میں ذاتی خصومت کی بناء بابا شرما نے 55سالہ پورن لودھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ لیکن پولیس کی بھاری جمعیت نے وہاں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس مسٹر تھاجین نے بتایا کہ مذکورہ اضلاع میں اضافی پولیس فورس بشمول 3ایڈیشنل ایس پی آر،9ڈپٹی ایس پیز کو متعین کردیا گیا اور ریاپڈ ایکشن فورس کی 12کمپنیوں اور 12000 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔ پٹنہ سے موصولہ اطلاعات کے بموجب بہار میں آج ہولی تہوار ایکا دکا تصادم واقعات کے سوا جوش و خروش اور پرامن طریقہ سے منایا گیا۔ان واقعات میں چند ایک افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ بہار میں جاریہ اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی لیڈروں نے عوام سے گھل مل کر ہولی کا جشن منایا تاہم دارالحکومت پٹنہ میں ہولی تہوار پر سیاسی رنگ چڑھ نہیں سکا کیونکہ سابق چیف منسٹر رام سندر داس کے انتقال کے باعث چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنی قیامگاہ پر ہولی منانے سے گریز کیا۔ جبکہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد ان دنوں دہلی میں قیام پذیر ہیں۔ گزشتہ سال ان کے قلب کے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے ہولی کھیلنے سے منع کیا ہے۔ ہر سال ان کی قیامگاہ پر ہولی کے موقع پر جشن کا سماں رہتا ہے اور وہ خود عوام کے ساتھ ہولی کھیلتے ہوئے نظر آتے تھے۔ دریں اثناء بہار کے سابق وزیر نریندر سنگھ نے آج ہولی کے موقع پر ایک روزہ بھوک ہڑتال کی تاکہ سابق چیف منسٹر جتن کمار مانجھی کے فیصلوں کو منسوخ کردینے پر چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ ضلع روہتاس میں ایک تالاب میں پانی نہانے کے دوران 2بچے غرقاب ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT