Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / ملک بھر میں عیدالفطر جمعرات کو منائی جائیگی

ملک بھر میں عیدالفطر جمعرات کو منائی جائیگی

مرکزی دفاتر کو تعطیل : کیرالا اور جموں و کشمیر میں آج عید
نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں ‘ سوائے کیرالا اور جموں و کشمیر کے ‘ عید الفطر جمعرات 7 جولائی کو منائی جائے گی ۔ دہلی کی فتح پوری مسجد کے مفتی محمد مکرم احمد نے بتایا کہ آج شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے عیدالفطر جمعرات کو منائی جائیگی ۔ چونکہ قمری مہینہ 30 دن کا ہوگا ایسے میں مسلمان چہارشنبہ کو روزے مکمل کرلیں گے ۔ سات جولائی کو عیدالفطر منائی جائیگی ۔ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھی اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 7 جولائی جمعرات کو منائی جائے گی ۔ کیرالا اور جموں و کشمیر میں تاہم عید 6 جولائی چہارشنبہ کو ہوگی ۔ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین احمد نے آج اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں عید چہارشنبہ کو منائی جائیگی کیونکہ ریاست میں چاند نظر آنے کی اطلاع ہے ۔ جنوبی ہند کی ریاست کیرالا میں بھی کل چہارشنبہ 6 جولائی کو ہی عید الفطر منائی جائے گی ۔ قبل ازیںمرکزی حکومت نے آج اعلان کیا کہ دارالحکومت دہلی میں اس کے تمام دفاتر کو عیدالفطر کے موقع پر 7 جولائی جمعرات کو تعطیل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT