Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / ملک بھر میں نشہ بندی نافذ کیا جائے، وزیراعظم نریندر مودی کو نتیش کمار کا مشورہ

ملک بھر میں نشہ بندی نافذ کیا جائے، وزیراعظم نریندر مودی کو نتیش کمار کا مشورہ

میدینی نگر (جھارکھنڈ) ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی سے پر زور اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں نشتہ بندی نافذ کردی جائے کیوں کہ شراب کے عادی افراد یوگا کی مشق نہیں کرسکتے جس کے لئے گیان دھیان کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے یہاں ایک جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا ایک قدرتی طریقہ علاج ہے لیکن شراب کے عادی لوگوں کے لئے یہ مشق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یوگا کی ورزش اس وت بے فیض ثابت ہوگی تاوقتیکہ ملک بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد نہ کردی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رسہا برس سے یوگا کرتے ہیں لیکن کبھی اس کی تشہیر نہیں کی۔ نتیش کمار نے بتایا کہ چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نریندر مودی نے گجرات میں نشہ بندی کو برقرار رکھا لہٰذا اب انہیں (مودی) ملک بھر میں اس کی تقلید کی جانی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار میں نشہ بندی کی وجہ سے 5 ہزار کروڑ کی آمدنی سے محروم ہونا پڑرہا ہے لیکن متبادل طریقوں سے نقصانات کی پابجائی کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT