Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک بھر میں چیارٹیبل اور مذہبی تنظیموں کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

ملک بھر میں چیارٹیبل اور مذہبی تنظیموں کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹس

کرنسی بند کرنے سے پہلے تک کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایت، مشتبہ کھاتوں پرکڑی نظر
نئی دہلی ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹوں کی منسوخی کے بعدملک بھر میں بے شمار چیاریٹیبل اور مذہبی تنظیموں کو نوٹس جاری کی ہے ۔ یہ ادارے ٹیکس سے استثنیٰ کی سہولت رکھتے ہیں۔ لہٰذا ان تمام سے کہا گیا ہیکہ 8 نومبر تک ان کے پاس موجود رقم کی تفصیلات پیش کریں جس دن 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی کا چلن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انکم ٹیکس نے کھاتوں میں اب جمع کی جانے والی ’’غیرمتناسب‘‘ رقومات پر سال نو 2017ء سے نوٹسوں کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس 30 ڈسمبر کے بعد نوٹسوں کی اجرائی کا آغاز کرسکتا ہے اور 8 نومبر کی شب نوٹوں کی منسوخی کے اچانک اعلان اور دوسرے دن بینکوں کو بند رکھنے کے بعد 10 نومبر کو دوبارہ کشادگی کے ساتھ ہی کھاتوں میں رقومات جمع کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی گئی ہے

اور 10 نومبر سے ہی نوٹسوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ یہ نوٹسیں ان ہی کے نام جاری کی جائیں گی جنہوں نے اپنی آمدنی سے دوگنی رقم اپنے کھاتوں میں جمع کی ہے یا ان کے کھاتوں کسی دوسرے ذرائع سے یہ رقومات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت فینانس کے ایک اعلیٰ ذرائع نے مزید کہا کہ معلنہ آمدنی سے زائد یا دوگنی رقم رکھنے والے کھاتوں پر نظر رکھنے اور ان کا پتہ چلانے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس نے ملک بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہے۔ جن کا متعلقہ عملہ شب و روز اس کام میں مصروف ہیں۔ نیز زائد اسٹاف سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ حکومت کو اندیشہ ہیکہ کئی افراد اپنی غیرمعلنہ رقومات اپنے ملازمین اور رشتہ داروں یا کمیشن یافتہ مقررہ افراد کے جن دھن کھاتوں میں جمع کررہے ہیں حالانکہ جن دھن کھاتے غریبوں کیلئے صفر بیالنس سے کھولے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آمدنی سے زائد رقومات جمع کرنے والے افراد کی آمدنی کے ذرائع کا پتہ چلانے کیلئے ایک اور خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT