Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک بھر میں کل مکمل چاند گہن‘نادر فلکیاتی نظارہ

ملک بھر میں کل مکمل چاند گہن‘نادر فلکیاتی نظارہ

حیدرآباد ۔ 29جنوری (سیاست نیوز) بی ایم برلا سائنس سنٹر کے ڈائرکٹر بی جی سدھارتھ نے کہا کہ 31 جنوری کو مکمل چاند گہن ہوگا جو سارے ہندوستان میں شام 5 بجکر 20منٹ سے دیکھا جاسکتا ہے اور اصل گہن غروب کے بعد شام 6بجکر 25 منٹ پر ہوگا ۔ سدھارتھ نے کہا کہ چاند گہن کے دوران زمین پوری طرح چاند اور سورج کے درمین اس طرح پہنچ جاتی ہے کہ اس ( زمین) کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور اگر یہ تینوں ایک ہی خطہ پر آجائیں تو یہ مکمل چاند گہن ہوتا ہے ۔ مکمل چاند گہن کے باوجود بھی سورج کی چند شعائیں کرہ ارض سے گذرتی ہوئی چاند سے ٹکراتی ہیں جس سے ہلکی سرخ روشنی پھیلتی ہے ۔ ایسا منظر 31جنوری کو دیکھا جاسکتا ہے جس کو بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے ۔ ایک مہینہ کے دوران یہ دوسرا آفتاب کامل ہے جس کو بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے ۔دو گھنٹے سے زائد وقت تک یہ عمل جاری رہے گی اور شام 7.25منٹ پر ختم ہوگا ۔ چاند گہن سے مختلف شگون وابستہ ہیں ‘بعض افراد اس عمل کے دوران کھانے پینے اور دیگر مصروفیات سے گریز کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT