Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / ملک بھر میں گجرات 2002 کا کھیل کھیلنے بی جے پی کی کوشش

ملک بھر میں گجرات 2002 کا کھیل کھیلنے بی جے پی کی کوشش

نئی دہلی۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نے مغربی اترپردیش کے فساد زدہ علاقوں میں امیت شاہ کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کی اشتعال انگیز مہم پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی اور ان کے رفقاء سارے مل

نئی دہلی۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نے مغربی اترپردیش کے فساد زدہ علاقوں میں امیت شاہ کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کی اشتعال انگیز مہم پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی اور ان کے رفقاء سارے ملک میں گجرات 2002 کا فرقہ وارانہ کھیل کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ کانگریس نے امیت شاہ کی جانب سے فرقہ وارانہ آگ بھڑکائے جانے کی کوشش پر تنقید کی اور اس مسئلہ پر الیکشن کمیشن سے رجوع ہوتے ہوئے نہ صرف امیت شاہ بلکہ مودی کے خلاف سخت کارروائی کرنے ،

بی جے پی کی مسلمہ حیثیت کالعدم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اے آئی سی سی کے شعبہ قانون کے سکریٹری کے سی متل نے اترپردیش میں بی جے پی انتخابی مہم کے انچارج ( امیت شاہ ) پر عوام کے دو طبقات کے درمیان نفرت و مخاصمت پھیلانے کا الزام عائد کیا ۔ کانگریس کے ایک ترجمان رندیپ سرجیوالا نے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرستی کا زہر پھیلانے اور سماج کو تقسیم کرنے والوں کو کوئی جگہ نہ دیں ۔ رندیپ سرجیوالا نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ نریندر مودی اینڈ کمپنی ‘ گجرات فسادات 2002 کا سارے ملک میں کھیل کھیلنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ سرجیوالا نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں اصل اپوزیشن جماعت بی جے پی کا ’ حقیقی منشور ‘ منظر عام پر ابھر رہا ہے ۔ مودی اور شاہ انتہائی نچلی سطح کی مہم میں ملوث ہوگئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT