Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ملک بھر میں 9 لاکھ بینک اکاؤنٹس مشتبہ ‘ محکمہ انکم ٹیکس

ملک بھر میں 9 لاکھ بینک اکاؤنٹس مشتبہ ‘ محکمہ انکم ٹیکس

نئی دہلی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جو 18 لاکھ بینک اکاؤنٹس محکمہ انکم ٹیکس کی نظر میں ہیں کیونکہ یہاں مشتبہ ڈپازٹس کروائے گئے ہیں ان میں تقریبا نصف کو مشتبہ رکھا گیا ہے ۔ تاہم ان کے خلاف کارروائی اسی وقت ہوگی جب نئی ٹیکس معافی اسکیم کا 31 مارچ کو اختتام عمل میں آجائیگا ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے آپریشن کلین منی کے تحت تقریبا 18 لاکھ افراد کو ای میل اور ایس ایم ایس جاری کئے تھے کیونکہ محکمہ کے بموجب ان کے ڈاٹا تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے نوٹ بندی کے بعد اپنے کھاتوں میں مشتبہ ڈپازٹس کروائے ہیں۔ ان سے کہا گیا تھا کہ وہ 15 فبروری تک اس سلسلہ میں وضاحت کریں۔ حکومت کے ذرائع نے کہا کہ جن افراد نے ابھی جواب نہیں دیا ہے انہیں بہتر قانونی وضاحت موجود ہوگی یا پھر ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے انکم ٹیکس ریٹرنس میں اس کی تفصیل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔ محکمہ کا تاہم کہنا ہے کہ صرف انکم ٹیکس ریٹرنس میں اسے ظاہر کرنا بھی ان کیلئے کافی نہیں ہوگا اور انہیں اس کی تفصیل سے وضاحت کرنے کی ضرورت ہوگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT