Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / ملک سے امیدوں میں اضافہ : بھاگوت

ملک سے امیدوں میں اضافہ : بھاگوت

پاناجی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی زیر قیادت حکومت کو پسندیدگی کی سند عطا کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ چونکہ مرکز میں اقتدار تبدیل ہوگیا ہے اس لئے دنیا کو ہندوستان سے امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ بھاگوت نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے یہ درست وقت ہے ۔ ملک سے دنیی کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔ ہمار

پاناجی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی زیر قیادت حکومت کو پسندیدگی کی سند عطا کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا کہ چونکہ مرکز میں اقتدار تبدیل ہوگیا ہے اس لئے دنیا کو ہندوستان سے امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ بھاگوت نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے یہ درست وقت ہے ۔ ملک سے دنیی کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔ ہمارا احساس ہے کہ ملک نے اب ہر ایک کو ان امیدوں کی تکمیل کے قابل بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے اپنی تقریبا ایک گھنٹے کی تقریر کے دوران کہا کہ ملک میں یہ تبدیلیاں اس لئے رونما ہو رہی ہیں کیونکہ مرکز میں اقتدار میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار افراد اب جس طرح سے کام کر رہے ہیں اس سے تبدیلی آئی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک مزید کامیاب ہو تو سارے سماج کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اگر ایسی تبدیلی لائی جائے تب ہی حکومت کی کامیابیاں ثمر آور ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو دوسروں کیلئے اور قوم کیلئے بھی کچھ کرنا چاہئے ۔ اگر سماج خود غرض ہو تو حکومت کے بہترین قائدین بھی کچھ نہیں کرپائیں گے ۔ ماضی میں بھی سیاسی تبدیلیاں ہوئیں لیکن اس وقت یہ بے سود ثابت ہوئیں کیونکہ سماج نے اس وقت اپنا حصہ اور رول ادا نہیں کیا تھا جو اسے اب کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT