Tuesday , December 11 2018

ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے ووٹ کا صحیح استعمال کریں

سنگاریڈی 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے اضلاع واری سطح کے رائے دہندگان کی تفصیلات کا اعلان کیا جس میں بتایا کہ ضلع میدک میں 21,35,920رائے دہندگان کی جملہ تعداد موجود ہے جن میں 2 لاکھ 37 ہزار 553 نئے رائے دہندگان ہیں مختلف وجوہات کی بناء ایک لاکھ 7 ہزار 696رائے دہندگان کو رد کردیا گیاہے سال گذشتہ 15 جنوری تک ضلع مید

سنگاریڈی 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے اضلاع واری سطح کے رائے دہندگان کی تفصیلات کا اعلان کیا جس میں بتایا کہ ضلع میدک میں 21,35,920رائے دہندگان کی جملہ تعداد موجود ہے جن میں 2 لاکھ 37 ہزار 553 نئے رائے دہندگان ہیں مختلف وجوہات کی بناء ایک لاکھ 7 ہزار 696رائے دہندگان کو رد کردیا گیاہے سال گذشتہ 15 جنوری تک ضلع میدک میں 20,6,063 رائے دہندگان موجود تھے جبکہ جاریہ ماہ 24 جنوری تک 1,29,857 رائے دہندگان کی تعداد بڑھی ہے اب اس وقت تک داخل کی جانے والی درخواستوں کے جائزہ کا عمل جاری ہے جبکہ مزید اور رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے جاریہ ماہ 16 جنوری کو پہلی فہرست رائے دہندگان جاری کی جانے والی تھی نئے رائے دہندگان کے نام درج کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے رائے دہندگان کیلئے نام درج کروانے کیلئے جاریہ ماہ 23 جنوری تک موقع فراہم کیا گیا ہے 1,30,750نئے رائے دہندگان اپنے نام درج کروانے درخواستیں داخل کی ہیں مذکورہ درخواستوں پر جائزہ مکمل کرتے ہوئے پہلی فہرست رائے دہندگان کی اجرائی کیلئے عہدیدار سعی کررہے ہیں۔ آج 25 جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر سنگاریڈی میں آئی بی گیسٹ ہاوز تا کلکٹریٹ ریالی منعقد کی گئی جس میں کالجس کے طلباء کے علاوہ ڈاکٹر اے شرتھ ضلع جوائنٹ کلکٹر موجود تھے کلکٹریٹ پر طلباء کی جانب سے انسانی زنجیری منظم کی گئی جس میں سمیتا سبھروال ضلع کلکٹر میدک نے شرکت کی ۔ اس موقع پر دیگر عہدیدار بھی موجود تھے

نئے رائے دہندگان فوٹو شناختی کارڈس کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ دریں اثناء ضلع کلکٹر میدک سمیتا سبھروال نے جدید کلکٹریٹ آڈیٹوریم سنگاریڈی میں منعقدہ چوتھے قومی یوم رائے دہندگان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے 18 سال مکمل کرنے والے نوجوانوں کو 31 جنوری سے قبل فہرست رائیدہندگان میں اپنے اپنے نام درج کروانے کی خواہش کی۔ ضلع کلکٹر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ناخواندہ افراد کی رہبری کرتے ہوئے فہرست رائے دہندگان میں ان کے نام درج کروانے کی سعی کریں تا کہ وہ حق رائے دہی سے استفادہ کرسکیں ۔ انہوں نے ووٹ کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والے قائدین کو منتخب کریں ۔ ووٹ کو نوٹ میں فروخت نہ کریں ووٹ کاصحیح استعمال کرتے ہوئے ملک سے بد عنوانیوں کے خاتمہ کیلئے کوشش کریں۔ نوجوانوں پر ملک کی ترقی کا انحصار ہے ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کے تدارک کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔ اس موقع پر ضلع ڈسٹرکٹ جج مسٹر مادھو راو اور ضلع جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے شرتھ نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر آئی بی گیسٹ ہاوز سنگاریڈی تا جدید کلکٹریٹ تک ایک ریالی کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح ضلع جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے شرتھ نے کیا۔ ریالی میں ایس پی ضلع میدک وجئے کمار ،اڈیشنل ایس پی مدھو سدن ریڈی، آر ڈی او سنگاریڈی مادھو راو، ڈی آر او سائیلو اور تحصیلدار گوردھن کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ جدید کلکٹریٹ کے احاطہ میں ضلع جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر شرتھ نے طلباء و طالبات و دیگر عہدیداروں کو حق رائے دہی سے متعلق حلف دلایااور کہا کہ نوجوان جن کی عمر 18 سال ہوچکی ہو اپنا نام فہرست رائے دہندگان میں درج کروالیں اور اپنے حق رائے دہی سے بالکل بھی غفلت نہ برتیں۔

TOPPOPULARRECENT