Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملک میں باکسنگ کے فروغ کی سمت پیشرفت

ملک میں باکسنگ کے فروغ کی سمت پیشرفت

ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن صدر کا مارچ ۔ اپریل میں دورہ ہند
نئی دہلی 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں پروفیشنل باکسنگ کو امکان ہے کہ زبردست تقویت ملیگی کیونکہ ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن کے سربراہ گیرولڈو مینڈیزا آئندہ سال مارچ ۔ اپریل میں ہندوستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یہ دورہ باکسنگ کے ہندوستان میں فروغ کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن ان چار تنظیموں میں سے ایک ہے جو ورلڈ چمپئن شپ کے مقابلوں کا فیصلہ کرتی ہے ۔ ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن نے ہندوستانی باکسنگ کونسل کے صدر بریگیڈئیر ( ریٹائرڈ ) پی کے مرلی دھرن راجا کو 94 ویں سالانہ کنونشن کیلئے مدعو کیا تھا جو حال ہی میں پناما سٹی میں منعقد ہوا تھا ۔ مرلی دھرن راجا کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد ڈبلیو بی اے سربراہ نے ہندوستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راجا سے ملاقات کے بعد مینڈوزا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں ہندوستان میں بھی ڈبلیو بی اے کی ٹیم قائم کی جائے ۔ ہم بچوں کی مدد کرسکتے ہیں جو باکسنگ کو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہماری حکمت عملی کا حصہ بن سکتا ہے تاکہ ہم دنیا بھر میں باکسنگ کو فروغ دے سکیں۔ راجا نے کہا کہ مینڈوزا کے دورہ ہندوستان کو مارچ ۔ اپریل میں قطعیت دی جا رہی ہے۔ کسی عالمی باکسنگ ادارہ کے سربراہ کا یہ پہلا اور اولین دورہ ہندوستان ہوگا ۔ اس کے علاوہ ڈبلیو بی اے کے صدر نے ڈائرکٹر اسوسی ایشن اسٹانلی کرسٹوڈیولو کے ماہ جنوری میں دورہ ہندوستان کی بھی منظوری دیدی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT