Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / ملک میں بے پہرہ ریلوے کراسنگ موت کا کنواں ، 12 سال میں 870 اموات

ملک میں بے پہرہ ریلوے کراسنگ موت کا کنواں ، 12 سال میں 870 اموات

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں واقع بغیر آدمی والے ریلوے کراسنگ موت کاکنواں ثابت ہورہے ہیں۔ بغیر نگرانی والے ریلوے کراسنگ کو بہتر بنانے کیلئے پراجکٹس کا بھی آغاز کیا گیا ۔ ریلوے وزارت کے ڈاٹا کے مطابق 2001اور 2013 کے درمیان گذشتہ 12 سال کے دوران بغیر نگرانی والے ریلوے کراسنگس پر تقریبا 870 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ اپریل 2013 اور

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں واقع بغیر آدمی والے ریلوے کراسنگ موت کاکنواں ثابت ہورہے ہیں۔ بغیر نگرانی والے ریلوے کراسنگ کو بہتر بنانے کیلئے پراجکٹس کا بھی آغاز کیا گیا ۔ ریلوے وزارت کے ڈاٹا کے مطابق 2001اور 2013 کے درمیان گذشتہ 12 سال کے دوران بغیر نگرانی والے ریلوے کراسنگس پر تقریبا 870 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ اپریل 2013 اور ڈسمبر 2013 کے درمیان زائد از 66افراد ہلاک ہوئے ۔ اس طرح کے واقعات میں اضافہ کے باوجود مالیہ کی کمی سے دوچار ریلوے نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ۔ ملک بھر میں تقریبا 11563 بغیر نگرانی والے لیول کراسنگ ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیر مین ارویندر کمار نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سال بغیر نگرانی والے 1000 ریلوے کراسنگ کو بہتر بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT