Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک میں تمام اسکامس میں بی جے پی قائدین ملوث

ملک میں تمام اسکامس میں بی جے پی قائدین ملوث

یو پی اے حکومت کسی اسکام کیلئے ذمہ دار نہیں : مرکزی وزیر ویلار روی کا ادعا

یو پی اے حکومت کسی اسکام کیلئے ذمہ دار نہیں : مرکزی وزیر ویلار روی کا ادعا

حیدرآباد 15 اپریل ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر مسٹر ویلار روی نے آج تردید کی کہ مرکز کی یو پی اے حکومت کا کوئلہ اسکام میں کوئی رول ہے ۔ انہوں نے سیما آندھرا کے کانگریس امیدواروں میں آج اندرا بھون میں بی فارمس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئلہ اسکام یا کسی اور اسکام میں کانگریس زیر قیادت یو پی اے کا کوئی رول نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان میں ہر اسکام اور اسکینڈل کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے ۔ سابق سکریٹری وزارت کوئلہ کے سی پاریکھ کی کتاب میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی نا اہلی سے متعلق انکشاف کے سوال پر مسٹر ویلار روی نے کہا کہ یو پی اے قائدین کسی طرح کے اسکام میں ملوث نہیں ہیں۔ وزیر اعظم کے اختیارات سونیا گاندھی کو حاصل رہنے سابق صحافتی مشیر سنجے بارو کی کتاب میں انکشاف سے متعلق سوال پر مسٹر ویلار روی نے کسی تبصرہ سے انکار کردیا ۔ مسٹر ویلار روی کے دورہ حیدرآباد کو اس لئے اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے دو ریاستیں تشکیل پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا کے کانگریس امیدواروں کی قطعی فہرست کا کل صبح تک اعلان کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کی اجرائی میں کسی طرح کا مسئلہ نہیں ہے ۔ چونکہ کانگریس کو ٹکٹس نہ ملنے پر کچھ قائدین کی بغاوت کا سامنا ہے مسٹر ویلار روی نے سمجھا جارہا ہے کہ باغی قائدین کو منانے اور انہیں کانگریس کے نامزد کردہ امیدواروں کی تائید کرنے کی ترغیب دی ہے ۔ انہوں نے یہ وعدہ کیا ہے کہ اگر کانگریس کو اقتدار مل جاتا ہے کہ تو ان قائدین کو مناسب عہدے دئے جائیں گے ۔ بعد ازاں آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر این رگھو ویرا ریڈی نے پارٹی امیدواروں کو حلف دلایا ۔ مسٹر ویلار روی نے پارٹی آفس میں کانگریس کے انتخابی کنٹرول روم کا افتتاح انجام دیا ۔

TOPPOPULARRECENT