Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ملک میں ثقافتی وراثت خطرے میں : شرد یادو

ملک میں ثقافتی وراثت خطرے میں : شرد یادو

نئی دہلی17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتا دل یو کے سینئر لیڈر شرد یادو نے آج کہا کہ ملک میں آستھا، مذہب، فرقہ اور لوجہاد کے نام پر تشدد کو ہوا دی جا رہی ہے جس سے ملک کی ثقافتی رنگارنگی کی مخصوص شناخت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ شرد یادو نے یہاں ‘مشترکہ وراثت بچاؤ’ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کچھ لوگ سماجی ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے کوشاں ہیں، جس کا سماجی ہم آہنگی چاہنے والے لوگوں کو عدم تشدد سے جواب دینا چاہیے ۔ عدم تشدد بہادروں کا ہتھیار ہے اور مخالفت کیلئے اسی کا استعمال کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں مشترکہ وراثت کی بات ہے اور آئین مقدس کتاب کی طرح ہے ۔ شرد یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ مذہب اور آستھا کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ، یہ اچھی بات ہے لیکن وہ جو کہتے ہیں، وہ زمین پر نظر نہیں آتا ہے ۔ جہاں ان کی پارٹی کی حکومتیں ہیں، وہاں بھی یہ پیغام دیا جانا چاہیے ۔انہوں نے گجرات ‘سہارنپور، نوئیڈا، الور اور اؤنا میں پرتشدد واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی ہم آہنگی ٹوٹنے سے یقین ختم ہو رہا ہے اور بھیڑ پیٹ کر لوگوں کو مار رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں متعدد مذہب، ذات، فرقے اور زبان کے لوگ ہیں اور یہی اس ملک کی انفرادیت ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT