Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ملک میں دریاؤں کی حالت پر مودی کو تشویش

ملک میں دریاؤں کی حالت پر مودی کو تشویش

امر کانتک ( مدھیہ پردیش ) 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں دریاؤں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریند رمودی نے کہا کہ کئی دریائیں ایسی ہیں جن میں پانی ہی نہیں ہے ۔ مودی نے مدھیہ پردیش میں نمامی دیوی نرمدا سیوا یاترا کے اختتام پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی دریائیں ایسی ہیں جو نقشہ پر تو موجود ہیں لیکن ان میں پانی نہیں ہے ۔ ملک کی بڑی دریاوں کے تحفظ کیلئے شیوراج سنگھ چوہان حکومت کی جانب کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو منصوبہ مدھیہ پردیش حکومت نے نرمدا کے تحفظ کیلئے تیار کیا ہے وہ مستقبل کے ویژن کا بہترین دستاویز ہے ۔ انہوں نے حکومت مدھیہ پردیش سے کہا کہ وہ اس پر دوسری ریاستوں کے ساتھ مل کر بھی کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دستاویز انہیں قبل از وقت روانہ کردیا گیا تھا جس کا انہوں نے جائزہ لیا ہے اور ان کے خیال میں یہ مستقبل کے ویژن کا بہترین دستاویز ہے ۔

TOPPOPULARRECENT