Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملک میں دلت ۔مسلم عدم تحفظ کے شکار

ملک میں دلت ۔مسلم عدم تحفظ کے شکار

سنگاریڈی میں کانگریس پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ‘ آصفہ اور اناؤ واقعہ کی شدید مذمت

سنگاریڈی 15؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی بی جے پی دور حکومت سماج کے تمام طبقات بالخصوص دلت اور مسلم عدم تحفظ کا شکار ہیں اور جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں 8 سالہ کمسن آصفہ کی بے رحمانہ عصمت ریزی و قتل اسی طرح اترپردیش کی لڑکی کی عصمت ریزی کے خلاف بطور احتجاج کانگریس پارٹی کی جانب سے سابق رکن اسمبلی ٹی جئے پرکاش ریڈی کی قیادت میں آئی بی گیسٹ ہاوز سنگاریڈی تا نیو بس اسٹانڈ تک مومی شمع مظاہرہ منظم کیا گیا جس میں سابق نائب وزیر اعلیٰ داموردراج نرسمہا ‘ صدر مہیلا کانگریس متحدہ ضلع میدک نرملا جئے پرکاش ریڈی ‘ ٹی پی سی سی سکریٹری توپاجی اننت کشن ‘ شنکرریڈی ‘ شیخ صابر صدر کانگریس اقلیتی سیل ‘ جارج میتھوز ‘ انجنیلو ‘ کونہ سنتوش ‘ کسی راجو ‘ کرن ‘ مہیش ‘ نواز کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ٹی جئے پرکاش ریڈی سابق رکن اسمبلی اور سابق نائب وزیر اعلی دامودراج نرسمہا نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت جو کہ نریندر مودی کی قیادت میں چل رہی ہے ان کے دور اقتدار میں عوام بالخصوص دلتوں و مسلمانوں پر وقفہ وقفہ سے جان ومال پر حملہ کرتے ہوئے ان کی عزت و آبرو سے کھلواڑ کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے مرکزی کی فرقہ پرست حکومت دلتوں و مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت میں یکسر ناکام ہے ۔ مذکورہ قائدین نے آصفہ اور اناو عصمت ریزی کے خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں ۔

TOPPOPULARRECENT