Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک میں دو سال میں 56 ایر پورٹس کا اضافہ کیا گیا

ملک میں دو سال میں 56 ایر پورٹس کا اضافہ کیا گیا

بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ونگس انڈیا 2018 کا افتتاح ، سکریٹری شہری ہوا بازی آر این چوبے کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : وزارت شہری ہوا بازی کو آئندہ ایک دو ہفتوں میں ایر انڈیا اور پون ہنس کی خریدی کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EOI) کے وصولی کی امید ہے ۔ شہری ہوا بازی کے سکریٹری آر این چوبے نے آج یہاں بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ونگس انڈیا 2018 کے افتتاح کے موقع پر یہ بات بتائی ۔ دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا تھیم ہے ’ انڈیا ۔ گلوبل اوئیشن ہب ‘ چوبے نے کہا کہ ہندوستان ، جس کے یہاں 65 سال میں صرف 395 ایر کرافٹ تھے اب 900 ایر کرافٹ کا اضافہ کررہا ہے اور اس کے لیے آرڈرس دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو سال میں 56 ایر پورٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ قبل ازیں ہر سال ایک ایرپورٹ کھولا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پانچ سال میں ہمارے ایرپورٹس کی کپاسٹی کو د گنا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسافرین کے لیے سہولت ہو اور یہ ایک چیالنج ہے ۔ مسٹر چوبے نے کہا کہ ملک میں گذشتہ تین سال کے دوران ڈومیسٹک اوئیشن شعبہ ریونیو پاسنجر کلو میٹرس کے معاملہ میں سب سے زیادہ 17.5 فیصد کی ترقی ہوئی ۔ مسٹر چوبے نے کہا کہ اگر آئیل کی قیمتیں موافق ہوں تو ہم آئندہ 20 سال تک 15 فیصد کی شرح ترقی کے ساتھ ترقی کریں گے ۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ ایر کرافٹ فیول پر ویاٹ کو کم کیا جائے تاکہ ہوا بازی شعبہ کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ’ اڑان ‘ اسکیم کے تحت وزارت کی جانب سے 400 ایر اسٹرپس کی تزئین نو کی جائے گی اور ہوائی جہاز کے کرایوں کو کم رکھا جائے گا تاکہ عام آدمی ہوائی سفر کرسکے ۔ وزیر شہری ہوا بازی پی اشوک گجپتی راجو اس چار روزہ ایونٹ کا افتتاح کرنے والے تھے لیکن وہ اس تقریب میں نہیں آئے کیوں کہ وہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف عطا کرنے سے مرکز کے انکار پر تلگو دیشم پارٹی کے فیصلہ کے بعد وہ نریندر مودی کابینہ سے مستعفی ہوں گے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے شہری ہوا بازی میں ہوئی شاندار ترقی کو مسٹر اشوک گجپتی راجو کی کاوشوں کی مرہون منت قرار دیا ۔ اس موقع پر ہندوستان کے پہلے ای کارگو پلیٹ فارمس ، سنگل ونڈو کمیونیکیشن پلیٹ فارم cargo.ego اور ای بکنگ پلیٹ فارم Rigel کا بھی آغاز کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT