Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ملک میں دہشت گرد حملوں کے اندیشے

ملک میں دہشت گرد حملوں کے اندیشے

سکیوریٹی حکام کی اضافی چوکسی : فوجی عہدیدار کا ادعا
پٹھان کوٹ 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں کسی مبینہ دہشت گرد حملہ کے اندیشوں پر مشتمل اطلاعات ملی ہیں اور ان حملوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ میڈیا اثر دکھانا ہے ۔ یہ حملے شیوراتری تہوار اور جاریہ پارلیمنٹ سشن کے دوران ہوسکتے ہیں۔ ایک اعلی فوجی کمانڈرن ے یہ بات بتائی اور یہ تیقن بھی دیا کہ ان حملوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکناقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ویسٹر آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کے جے سنگھ نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سکیوریٹی سے متعلق کچھ مسائل سامنے آئے ہیں۔ اب مہاشیوراتری آ رہی ہے ۔ یہ اطلاعات ہیں جو اندیشے پیدا کرتی ہیں لیکن ان سے قطع نظر فوج کی جانب سے اضافی سکیوریٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلی وضاحت کیلئے اصرار پر انہوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا تاہم کہا کہ اس طرح کے واقعات کی منصوبہ بندی زیادہ سے زیادہ میڈیا توجہ حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تفصیل میں جانے کی نہ ضرورت ہے اور نہ اہمیت ہے ۔ اس طرح کے حملوں کی منصوبہ بندی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہے یہ سب کچھ ایسے وقت کیا جاتا ہے جب پارلیمنٹ سشن چل رہا ہو یا پھر کوئی تہوار ہو ۔ اب ملک میں شیوراتری کا تہوار آنے والا ہے اور پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس بھی زیر دوران ہے ۔ فوجی عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلہ میں اندیشے پیدا کرنے والی اطلاعات ہیں لیکن ہم بھی اضافی چوکسی اور احتیاط برت رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT