Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک میں زیادہ سے زیادہ عدالتوں کا قیام سماج کیلئے مناسب نہیں

ملک میں زیادہ سے زیادہ عدالتوں کا قیام سماج کیلئے مناسب نہیں

حیدرآباد۔ 12 فروری (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس جستی چلامیشور نے آج کہا کہ ملک یا سماج میں بسااوقات یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عدالتوں اور دواخانوں کے قیام سے بہتری آتی ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ ادارے خراب امور انجام دیتے ہیں۔ میں یہاں پر ایک نئی عدالت کا افتتاح کررہا ہوں، اس وقت میں یہ بھی کہتا ہوں کہ یہ میرے لئے خوشی کا موقع نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ دواخانے اور عدالتیں ہوں تو یہ سماج کیلئے بہتر نہیں ہے۔ اس بات کو سمجھنے کیلئے زیادہ سمجھ بوجھ یا دانشمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آخر ہمیں عدالتوں کی کیا ضرورت ہے، جبکہ ضرورت صرف سماج کو بہتر بنانے کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT