Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ملک میں سالانہ 5 لاکھ سڑک حادثات میں 1.5 لاکھ ہلاکتیں

ملک میں سالانہ 5 لاکھ سڑک حادثات میں 1.5 لاکھ ہلاکتیں

تیز رفتار ڈرائیونگ پر کنٹرول کیلئے کیمروں کی تنصیب کی تجویز
نئی دہلی۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ماہرین کی ایک کمیٹی نے سڑک حادثات کی تعداد میں ہونے والے ہولناک اضافہ پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلانے کے واقعات پر کنٹرول اور ایسا کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی غرض سے شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ملک میں سالانہ 5 لاکھ سڑک حادثوں میں دیڑھ لاکھ افراد کی ہلاکتوں کے پس منظر میں یہ سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ مہاراشٹرا کے سابق پی ڈبلیو وی سیکریٹری ایس آر تامبے کی قیادت میں ماہرین کی ایک کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’لاپرواہی سے گاڑی چلانا حادثات کی ایک بنیادی وجہ ہے ۔ کمیٹی یہ محسوس کرتی ہے کہ لاپرواہی کے ساتھ تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کا کنٹرول اور ان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کرنے کے لئے شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں جس سے گاڑیوں کی تیز رفتاری کے سبب ہونے والے حادثوں میں کمی کی جاسکے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT