Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / ملک میں ’سوپر ایمرجنسی‘ : ممتا بنرجی

ملک میں ’سوپر ایمرجنسی‘ : ممتا بنرجی

کولکاتا، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ ملک ’’سوپر ایمرجنسی‘‘ سے گزر رہا ہے، اور تمام ہم خیال پارٹیوں سے 2019ء کے عام انتخابات میں یکجا ہوجانے کی اپیل کی۔ ممتا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ آج بین الاقوامی یوم جمہوریت ہے۔ مجھے دکھ ہوتا ہے کہ ہمارا ملک موجودہ طور پر ’سوپر ایمرجنسی‘ سے گزر رہا ہے۔ چنانچہ اس عظیم قوم کے جمہوری اداروں کا وقار بحال کرنے کیلئے 2019ء میں تمام ہم خیال پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آجانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT