Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / ملک میں سیکولر اتحاد کا خواب چکناچور

ملک میں سیکولر اتحاد کا خواب چکناچور

نئی دہلی۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج رات بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو بہوجن سماج پارٹی لیڈر مایاوتی کی جانب سے مسترد کردینے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملائم سنگھ یادو نے اپنا موقف بدل دیا۔ مل

نئی دہلی۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج رات بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو بہوجن سماج پارٹی لیڈر مایاوتی کی جانب سے مسترد کردینے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملائم سنگھ یادو نے اپنا موقف بدل دیا۔ ملک میں فرقہ پرستوں کے خلاف سیکولر اتحاد قائم کرنے کا خواب چکناچور ہوگیا ہے۔ لالو پرساد یادو نے بہار کے سیکولر اتحاد کے تجربہ کے خطوط پر ملک بھر میں خاص کر اترپردیش میں حریف پارٹیوں کا ایک عظیم سیکولر اتحاد بنانے کی تجویز پیش کی تھی لیکن مایاوتی نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔ ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ میں ہاتھ ملانے تیار ہوں لیکن یہ ہاتھ کس سے ملایا جائے، سماج وادی پارٹی بی جے پی کا تنہا مقابلہ کرے گی۔ دن میں ملائم سنگھ یادو نے کہا تھا کہ وہ یو پی میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT