Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ملک میں عدم تحمل کا رجحان تشویشناک: شبانہ اعظمی

ملک میں عدم تحمل کا رجحان تشویشناک: شبانہ اعظمی

نئی دہلی ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممتاز فلمی اداکارہ شبانہ اعظمی نے آج کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری تشویش کا باعث ہے جو کہ جمہوریت کی اصل روح کے مغائر ہے ۔ سماجی جہد کار کی حیثیت سے مشہور 65 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ شرپسند عناصر کو میڈیا میں حد سے زیادہ نہیں اچھالنا چاہئے دور حاضر میں خواتین کے زیر عنوان ایک کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک فنکارہ ملک میں عدم تحمل کے رجحان پر فکر مند ہوں جو کہ حقیقت میں تشویشناک ہے ۔ اس موقع پر 1996 کی متنازعہ فلم ’ فائر ‘ کی ہدایت کارہ دیپا مہتا اور معاون اداکارہ نندیتاداس بھی موجود تھیں ۔ شبانہ اعظمی نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عدم تحمل پر قابو پانے کی کوشش کرے ان دنوں شرپسند عناصر سرگرم ہیں تو دوسری طرف اصل دھارے کے دانشور بھی عدم تحمل سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں جو کہ جمہوری اصولوں کے یکسر مغائر ہے ۔ اگرچیکہ کسی مسئلہ پر اختلاف ہوسکتا ہے لیکن تشدد سے کام لینا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انسان باقی رہے گا اس وقت تک سماج میں عدم تحمل بھی جاری رہے گا ۔ تاہم یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ موثر طریقہ سے نمٹے ۔۔

TOPPOPULARRECENT