Tuesday , December 18 2018

ملک میں قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ

سرمایہ کاری کی تجاویز پر بھی اعلیٰ بیورو کریٹس کا غور، خصوصی اجلاس

سرمایہ کاری کی تجاویز پر بھی اعلیٰ بیورو کریٹس کا غور، خصوصی اجلاس
نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نئے وزیراعظم نریندر مودی کے حلف لینے سے چند دن قبل اعلیٰ بیورو کریٹس نے ملک میں پائے جانے والی قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دینے سے متعلق تجاویز پر غوروخوض کیا۔ سرمایہ کاری کے ذریعہ پیداوار کو بڑھانے کا نظریہ تقویت پا رہا ہے۔ مختلف وزارتوں کے سکریٹریز کے اجلاس میں اسے کابینی سکریٹری اجیت سیٹھ نے طلب کیا تھا۔ غذائی اجناس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کسی بھی امکانی مانسون کی ناکامی سے نمٹنے کیلئے حکومت کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ معتمد فینانس اروند مایارام نے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمول کا اجلاس ہے جو قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے وقتاً فوقتاًمنعقد ہوتا ہے۔

اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہر ماہ اس اجلاس میں ملک کے اندر افراط زر کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اجلاس میں عہدیداروں نے سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کے علاوہ پراجکٹس کی عمل آوری میں تاخیر کا بھی جائزہ لیا۔ حصول اراضیات سے متعلق بھی کئی مسائل پر غور کیا گیا۔ مینوفکچرنگ کے سیکٹر میں انحطاط پر پائی جانے والی تشویش کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ مانسون کی ناکامی کے باعث ملک میں غذائی اجناس کی دستیابی سے متعلق بتایا گیا کہ ہندوستانی زراعت یہاں کی معیشت کیلئے رگ جاں ہے۔ ا سے مزید مضبوط بنانے کی پالیسی تیار کی جارہی ہے۔ ملک میں مینوفکچرنگ شعبہ میں انحطاط کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف محکمہ جات کے سکریٹریز نے کامرس اور صنعت کے سکریٹری سے بات چیت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT