Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / ملک میں مفت شوگر ٹسٹ کی تجویز

ملک میں مفت شوگر ٹسٹ کی تجویز

نئی دہلی ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ایک اندازہ کے مطابق 67 ملین افراد ذیابطیس سے متاثر ہیں اور حکومت سب کیلئے شوگر ٹسٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیر سائنس و ٹکنالوجی جتیندر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذیابطیس سے ہندوستان کی ایک بڑی آبادی متاثر ہے اور حکومت یہ منصوبہ رکھتی ہے کہ سب کیلئے گلوکوز

نئی دہلی ۔ 28 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ایک اندازہ کے مطابق 67 ملین افراد ذیابطیس سے متاثر ہیں اور حکومت سب کیلئے شوگر ٹسٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیر سائنس و ٹکنالوجی جتیندر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذیابطیس سے ہندوستان کی ایک بڑی آبادی متاثر ہے اور حکومت یہ منصوبہ رکھتی ہے کہ سب کیلئے گلوکوز ٹسٹ کی مفت سہولت فراہم کریں۔ یہ تجویز کافی طویل عرصہ سے ہے لیکن اب بین وزارتی مباحث شروع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوگر کی جلد تشخیص کے نتیجہ میں اس پر قابو پانے اور پیچیدگیوں جیسے ناکارہ گردے ، نابینا پن سے بچا جاسکتا ہے ۔ایک اندازہ کے مطابق ہندوستان میں 67 ملین اور چین میں 92 ملین لوگ شوگر سے متاثر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT