Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / ملک میں مودی کی کوئی لہر نہیں : نغمہ

ملک میں مودی کی کوئی لہر نہیں : نغمہ

اندور ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایکٹریس سے سیاست داں بنی نغمہ جو میرٹھ سے کانگریس کی امیدوار ہیں، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مودی کی کوئی لہر نہیں ہے ۔ اندور لوک سبھا نشست کے لئے کانگریس امیدوار ستیہ نارائن پٹیل کی تائید میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ کہتے نہیں تھک رہی ہے کہ ملک میں مودی لہر ہے لیکن میرا کہنا ہے کہ ایسی کوئی لہر نہیں ہے ۔

اگر ایسی کوئی لہر ہوئی تو مودی محفوظ حلقہ سے لوک سبھا انتخابات نہیں لڑتے بلکہ میری طرح ایک ایسے مقام سے انتخاب لڑتے جہاں ان کی پارٹی کو گزشتہ 35 تا 40 سال کے دوران کامیابی نہیں ملی ۔ نغمہ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ ان کی قیادت میں ریاست کی خواتین محفوظ نہیں ہیں جہاں ایک معصوم 4 سالہ بچی کی بھی عصمت ریزی کی جاتی ہے ۔ جہاں تک جرائم کا سوال ہے تو مدھیہ پردیش کو ملک کی نمبر ون ریاست کہا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT