Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / ملک میں پچھڑے طبقات کو با اختیار بنانے کئی اقدامات

ملک میں پچھڑے طبقات کو با اختیار بنانے کئی اقدامات

نئی دہلی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ہندوستان نے پچھڑے ہوئے طبقات اور خاص طور پر مغدور رہنے والوں کو با اختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے آج راشٹر پتی بھون میں کنگس کالج لندن اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا ( اسکاٹ لینڈ ) کے طلبا سے ملاقات کی ۔ یہ طلبا صدر جمہوریہ سے ملاقات کیلئے پہونچے تھ

نئی دہلی 9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ہندوستان نے پچھڑے ہوئے طبقات اور خاص طور پر مغدور رہنے والوں کو با اختیار بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے آج راشٹر پتی بھون میں کنگس کالج لندن اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا ( اسکاٹ لینڈ ) کے طلبا سے ملاقات کی ۔ یہ طلبا صدر جمہوریہ سے ملاقات کیلئے پہونچے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج کے پچھڑے ہوئے اور نظر انداز کردہ طبقات خاص طور پر جو افراد معذور ہیں وہ ملک کی بحیثیت مجموعی اور ہمہ جہتی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا ذریعہ ہیں۔ ہندوستان نے ان طبقات سے تعلق کرھنے والے افراد کو با اختیار بنانے اور خاص طور پر معذورین کو ان کے حقوق دلانے کیلئے بہت کچھ اقدامات کئے ہیں۔ لندن اور اسکاٹ لینڈ کے اداروں کے طلبا دہلی میں دہلی یونیورسٹی کی جانب سے معذوریت اور عصر حاضر کے ہندوستان میں ان کے مسائل پر منعقدہ ایک پروگرام میں حصہ لینے کیلئے ہندوستان کو آئے ہوئے ہیں۔ اس پروگرام کا انعقاد یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک جانب ہندوستان ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجس اور ضروریات کے مطابق اپنی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کا پابند عہد ہے تو دوسری جانب وہ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ہماری ترقی اور ارتقا کے ثمرات سماج کے تمام طبقات تک پہونچنے پائیں۔ پرنب مکرجی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اپنے سفر ہندوستان کے دوران یہ طلبا ہندوستان میں ترقی کے سفر کے تعلق سے بہترین معلومات حاصل کرسکیں گے اور اس کے منصوبوں سے واقفیت حاصل کرینگے ۔ ہندوستان اپنے منصوبوں پر بہتر انداز میں عمل کر رہا ہے اور وہ اپنے سماج کے پچھڑے ہوئے طبقات کے حالات کو بدلنے کیلئے پابند عہد ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT