Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / ملک میں پیاز کا صرف دو ماہ کا ذخیرہنئی فصل آنے میں ایک ماہ کی تاخیر

ملک میں پیاز کا صرف دو ماہ کا ذخیرہنئی فصل آنے میں ایک ماہ کی تاخیر

ممبئی /4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پیاز کا ذخیرہ صرف دو ماہ کے لئے کافی ہوگا اور نئی فصل آنے میں ایک ماہ کی تاخیر ہے۔ پیاز کا بحران ماہ ستمبر میں شدید رخ اختیار کرسکتا ہے۔ نیشنل ہارٹیکلچرل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ ملک میں پیاز کی کھپت تقریباً 2.4 تا 2.5 ملین ٹن ہے۔ ہندوستان میں ایک ماہ کے دوران 1.2 ملین ٹن پیاز کا استعمال ہوتا ہے۔ موجودہ ذخیرہ اگست کے اختتام تک کے لئے کافی ہوگا۔ پیاز کی نئی فصل بارش کی کمی کے باعث ایک ماہ کی تاخیر سے آئے گی۔ منڈی میں پیاز کی خریف فصل ستمبر کے اواخر میں پہنچے گی۔

TOPPOPULARRECENT