Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / ملک میں کوئی مودی لہر نہیں: برنداکرت

ملک میں کوئی مودی لہر نہیں: برنداکرت

لدھیانہ ؍ بھوپال 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے آج کہاکہ ملک میں نریندر مودی کی کوئی لہر نہیں ہے اور تیسرے محاذ کو غیراہم سمجھنے کی غلطی نہیں کی جانی چاہئے۔ پارٹی نے دعویٰ کیاکہ مرکز میں تیسرا محاذ اپنے بل بوتے پر حکومت قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سی پی آئی (ایم) پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے ایک جلسہ

لدھیانہ ؍ بھوپال 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے آج کہاکہ ملک میں نریندر مودی کی کوئی لہر نہیں ہے اور تیسرے محاذ کو غیراہم سمجھنے کی غلطی نہیں کی جانی چاہئے۔ پارٹی نے دعویٰ کیاکہ مرکز میں تیسرا محاذ اپنے بل بوتے پر حکومت قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سی پی آئی (ایم) پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ کوئی مودی لہر نہیں ہے۔ برندا کرت نے کہاکہ ملک کی علاقائی پارٹیاں جنھوں نے تیسرا محاذ تشکیل دیا ہے۔ مرکز میں تیسرا محاذ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اپنے بل بوتے پر حکومت قائم کرسکتا ہے۔ برندا کرت نے کہاکہ تیسرا محاذ ابتداء میں ذرائع ابلاغ کی جانب سے غیر اہم سمجھا گیا اور اِسے نظرانداز کردیا گیا۔ اُنھوں نے کانگریس زیرقیادت یو پی اے اور بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے پر قیمتوں اور کرپشن میں ملک گیر سطح پر بے تحاشہ اضافہ کا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،

الزام عائد کیا اور کہاکہ دونوں پارٹیوں جن پالیسیوں پر عمل کررہی ہیں، وہی ملک کے اِس بحران کی ذمہ دار ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کے دوران جو بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھدیو کے یوم شہادت کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا، برندا کرت نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ کرپشن، قیمتوں میں اضافہ اور فرقہ پرستی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ اُنھوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حالانکہ یہ پارٹی مختلف ہونے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن یہ خود اپنے کہنہ مشق قائدین کو نہ صرف نظرانداز کررہی بلکہ اُن کی تحقیر کررہی ہے اور دیگر پارٹیوں سے انحراف کرنے والوں کو پناہ دے رہی ہے۔ حکومت گجرات پر سخت تنقید کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ نریندر مودی زیرقیادت ریاست گجرات میں مثالی ترقی کا دعویٰ غریبوں، کاشتکاروں اور مستحقین کی قیمت پر کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT