Thursday , December 13 2018

ملک میں کھیلوں کی دنیا میں اثر انداز ہونا میرا مقصد : سچن تنڈولکر

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کے سب سے عظیم کھلاڑی سمجھے جانے والے افسانوی بلے باز سچن تنڈولکر نے آج فٹبال کی دنیا میں بھی اپنا احساس دلایا جب انہوں نے انڈین سوپر لیگ میں کوچی کی ٹیم کیلئے کامیاب بولی پیش کی ۔ تنڈولکر نے اپنے 24 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کو گذشتہ سال نومبر میں ختم کیا تھا اب وہ پی وی پی وینچرس کے ساتھ مل کر کوچی

ممبئی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کے سب سے عظیم کھلاڑی سمجھے جانے والے افسانوی بلے باز سچن تنڈولکر نے آج فٹبال کی دنیا میں بھی اپنا احساس دلایا جب انہوں نے انڈین سوپر لیگ میں کوچی کی ٹیم کیلئے کامیاب بولی پیش کی ۔ تنڈولکر نے اپنے 24 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کو گذشتہ سال نومبر میں ختم کیا تھا اب وہ پی وی پی وینچرس کے ساتھ مل کر کوچی کی فٹبال ٹیم انڈین سوپر لیگ میں حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دل سے ہمیشہ اسپورٹس من رہیں گے ۔

وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں کھیلوں کے ڈھانچہ پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین سوپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دستیاب رہے گا کہ وہ سیکھیں ‘ اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں اور بہترین کھلاڑی بن کر ابھریں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ جاریہ سال انہیں باوقار بھارت رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پی وی پی وینچرس کے ساتھ اشتراک کا ان کا تجربہ بہترین رہا ہے ۔ ٹیم کے مختلف خیالات کو دیکھنے کے بعد کوچی کلب حاصل کرنے کا موقع ملا ہے اور یہ ایک چیلنجنگ کام رہا ہے ۔ ہم فٹبال کو ملک بھر میں عام کرنے ہر ممکن جدوجہد کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT