Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ملک میں ہر ایک کی بہتر صحت نگہداشت کو یقینی بنانے وزیراعظم کا وعدہ

ملک میں ہر ایک کی بہتر صحت نگہداشت کو یقینی بنانے وزیراعظم کا وعدہ

NEW DELHI, AUG 27 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi(C in front row) pose for a group photograph with ministerial delegations from 24 countries at the "Call to Action" Summit 2015, in New Delhi on Thursday. UNI PHOTO-16u

بین ریاستی اختیارات و خامیوں کو دور کرنے پر توجہ ‘184 غریب اضلاع کی نشاندہی‘ نریندر مودی کا خطاب

نئی دہلی۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں ہر ایک کی بہتر صحت نگہداشت کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بین ریاستی امتیازات اور خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں غریب ترین 184 اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں عوامی صحت پر خاص توجہ دی جائے گی ۔ یہاں پر زیادہ سے زیادہ وسائل کو متحرک کیا جائے گا اور صحت کے شعبہ میں بہتری والے پروگراموں پر توجہ دی جائے گی ۔ چائیلڈ ہیلت اور ماں کی صحت کے معاملہ میں ہندوستان کو خصوصی ملک بنانے کی جدوجہد اور کوششوں کی فہرست پیش کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے ملینیم ڈیولپمنٹ مقاصد کو حاصل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک  میں ایک ایسے سسٹم کو وضع کرنے کی ضرورت ہے جہاں طبقات کو عالمی صحت نگہداشت کی سہولتیں حاصل ہوں اور انہیں مالیاتی تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ بدبختی کی بات یہ ہے کہ صحت کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے

جس سے عوام کی مالی حالت کمزور ہورہی ہے ۔ ہماری اصل تشویش یہ ہے کہ ہر ایک کو یکساں صحت سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اس کیلئے یکساں صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے ہم نے ایک قدم اٹھایا ہے ۔ اس کیلئے ملک کے جملہ 184 غریب ترین اضلاع کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ وسائل کو متحرک کرنا اور صحت خدمات کے پروگراموں پر توجہ دینا ہے ۔ یہاں گلوبل کال برائے ایکشن چوٹی کانفرنس 2015ء سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اضلاع میں عوام کو اچھی صحت مند زندگی دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس چوٹی کانفرنس میں 24ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ چوٹی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ زچہ بچہ کی صحت پر توجہ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ مادر رحم میں اور نوزائدہ بچوں کی موت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایسی ٹکنالوجی تیار کی جارہی ہے

جس کے ذریعہ امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ ہمارے عہد کا پیام یہ ہے کہ ہم ہر خاتون اور ہر بچہ کو اچھی صحت دینے اور انہیں زچگی سے قبل اور بعد کی پیچیدگیوں سے بچانے کیلئے سہولتیں فراہم کریں گے ۔ ہندوستان نے اس کیلئے اپنے عہد کی پابندی کرنا شروع کیا ہے اور صحت کے شعبہ کیلئے مختص وسائل کو متحرک کردیا جارہا ہے ۔ صحت کی خرابی اور علاج معالجہ پر آنے والے اخراجات نے عوام کو مالی طور پر کمزور بنا دیاہے ۔ ہندوستان سے پولیو کے خاتمہ میں ہندوستان کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندستان میں بچہ کی صحت کو  بہتر بنانے کیلئے گہری دلچسپیوں سے آج ساری دنیا باخبر ہوچکی ہے ۔ میں نے گذشتہ سال سارک ملکوں کو تیقن دیا تھا کہ پولیو سے پاک ممالک بنانے کیلئے ہندوستان ان سارک ملکوں کی ہر ممکنہ مدد کرے گا ۔ ہم نے سارک ملکوں کیلئے پولیو انسداد ٹیکہ کی فراہمی کا بھی عہد کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT