Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / ملک میں ’عوام کی پارلیمنٹ‘ سب سے بالاتر

ملک میں ’عوام کی پارلیمنٹ‘ سب سے بالاتر

ممبئی۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )رشوت کے خلاف مہم چلانے والے گاندھیائی قائد انا ہزارے نے آج کہا کہ اراضی حصولیابی بل اگر راجیہ سبھا میں منظور کرلیا جائے تو عوام کو یہ دکھانا ہوگا کہ ’’ عوامی پارلیمنٹ‘‘ سب سے بالاتر ہے ۔ انا ہزارے نے اس بل کے خلاف ’’پدیاترا‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مسئلہ پر ایک اور جدوجہد آ

ممبئی۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )رشوت کے خلاف مہم چلانے والے گاندھیائی قائد انا ہزارے نے آج کہا کہ اراضی حصولیابی بل اگر راجیہ سبھا میں منظور کرلیا جائے تو عوام کو یہ دکھانا ہوگا کہ ’’ عوامی پارلیمنٹ‘‘ سب سے بالاتر ہے ۔ انا ہزارے نے اس بل کے خلاف ’’پدیاترا‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مسئلہ پر ایک اور جدوجہد آزادی شروع کرنی ہوگی ۔ ایک دن قبل انا ہزارے نے حکومت سے بات چیت کا اشارہ دیا تھا ۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر راجیہ سبھا میں مخالف کسان بل کی متحدہ طور پر مخالفت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں موجود رہنے والے جو اس بل کی مخالفت کررہے ہیں انہیں متحد ہونا چاہیئے ۔ یہ بل لوک سبھا میں منظور ہوچکا ہے اور اگر راجیہ سبھا میں اسے منظوری ملتی ہے تو عوام کو یہ دکھانا ہوگا کہ ’’ عوامی پارلیمنٹ ‘‘ سب سے برتر ہے ۔ انا ہزارے جن کا تعلق مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر میں رالیگاںسدھی گاؤں سے ہے ‘ آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی اکثر یہ کہا کرتے تھے کہ فطرت اور انسانیت کا استحصال کر کے اس کی قیمت پر ترقی ہرگز نہیں ہونی چاہیئے ۔ 77سالہ انا ہزارے نے کہا کہ نریندر مودی ( گاندھی جی کے ) گجرات میں پیدا ہوئے اور وہیں پروان چڑھے ۔ ایک چائے بیچنے والے سے وہ وزیراعظم بن گئے ۔ یہ بات ناقابل فہم ہیکہ انہیں گاندھی جی کی بات سمجھ میں نہیں آتی ۔گاندھی جی کہا کرتے تھے ’’ اسمارٹ‘ خودمکتفی دیہات تعمیر کئے جائیں ‘‘ موجودہ حکومت کہتی ہے ’’ اسمارٹ سیٹیز تعمیر کئے جائیں ‘‘ اگر اسمارٹ ولیجس قائم کئے جائیں گے تو فطرت اور انسانیت کا استحصال نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی رضامندی کے بغیر صنعتی اغراض کیلئے اراضی حاصل نہیں کی جانی چاہیئے ۔

78.59 کروڑ آدھار کارڈس جاری
اسکیمات سے استفادہ کیلئے لزوم نہیں : حکومت
نئی دہلی ۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا نے 9مارچ تک 78.59 کروڑ آدھار کارڈ جاری کئے ‘ حالانکہ مختلف اسکیمات سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے اسے لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے ۔ وزیر منصوبہ بندی راؤ اندرجیت سنگھ نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ آدھار نے اکٹوبر 2014ء میں 70کروڑ کا نشانہ عبور کرلیا اور 9مارچ تک 78.59 کروڑ آدھار کارڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی سبسیڈی کیلئے راست نقد رقمی منتقلی یا پردھان منتری جن دھن یوجنا کیلئے اکاؤنٹس کھولنے آدھار لازمی نہیں ۔

کالادھن مقدمہ : ملزم کو بیرونی سفر کی اجازت
نئی دہلی۔12مارچ( سیاست ڈاٹ کام)کالا دھن مقدمہ میںملزم متنازعہ تاجر معین اختر قریشی کو آج عدالت نے تجارتی غرض کیلئے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ۔دہلی کی عدالت نے کہا کہ انہیں ایسے کسی ملک کا دورہ نہیں کرنا چاہیئے جس کے ساتھ ہندوستان کا حوالگی مجرمین کا معاہدہ نہ ہو۔ اڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیویندر کمار شرما نے گوشت کے برآمد کنندہ معین اختر قریشی کو 10لاکھ روپئے کی ضمانت اور سفر کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ انہوں نے بزنس میٹنگ میں شرکت کیلئے 13مارچ تا 10اپریل برطانیہ ‘یوروپی یونین اور متحدہ عرب امارات کے دورہ کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT