Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک میں 1.30 کروڑ تعلیم یافتہ بے روزگار

ملک میں 1.30 کروڑ تعلیم یافتہ بے روزگار

حیدرآباد۔20ڈسمبر(سیاست نیوز) ملک میں ایک کروڑ 30لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں اور ان بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میںبتدریج اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ مسٹرجئے پرکاش نارائن نے شہر میں منعقدہ طلبہ کے ایک مذاکرہ سے خطاب کے دوران یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ ملک میں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑھتی تعداد ملک کیلئے لمحہ فکر ہے اور اتنی بڑی تعداد کو چین بھی ملازمتیں فراہم نہیں کرسکتا تو اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ ان بے روزگار نوجوانوں کا مستقبل کیا ہوگا! ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے کہا کہ ملک کی حالت انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے اور دنیا کی 49تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں ہندستان 45ویں مقام پر ہے اسی طرح صحت کے شعبہ میں ہندستان 24ویںمقام پر ہے اور تعلیم کے معاملہ میں ہندستان دنیا میں 73 ویں مقام پر ہے جو کہ افسوسناک بات ہے۔ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے نوجوان طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ملک کی تعمیر میں اپنے کلیدی کردار کو اداکرنے کیلئے تیار رہیں کیونکہ ان کے بغیر حالات کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ ملک کی عدالتوں میں 2.7 کروڑ مقدمات زیر دوراں ہیں جو کہ ملک میں انصاف کے حصول کی صورتحال بیان کرتے ہیں۔انہوں نے اس مذاکرہ سے خطاب کے دورا ن کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور انہیں مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ملک میں اتنی بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ بے روزگاروں سے حکومت کی کارکردگی اور ملک کے مستقبل کا اندازہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی تعمیر میں ہمارے کردار کو فراموش نہ کرنے کا جذبہ اگر نوجوانوں میں پیدا ہوتا ہے تو حکومتوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑے گا اور حکومت نوجوانوں کے مطالبات کو قبول کرنے لگیں گی۔

TOPPOPULARRECENT