ملک میں 24 گھنٹے برقی سربراہی یقینی بنانا حکومت کا خواب

شولاپور ( مہاراشٹرا ) 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت ملک بھر میں 24 گھنٹے مسلسل برقی سربراہی کو یقینی بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے ‘ پاور ٹرانسمیشن لائینس کے علاوہ برقی اور آبی گرڈز کو بھی بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ وزیر اعظم نے برقی کی بچت کو ملک کی خدمت سے

شولاپور ( مہاراشٹرا ) 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت ملک بھر میں 24 گھنٹے مسلسل برقی سربراہی کو یقینی بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے ‘ پاور ٹرانسمیشن لائینس کے علاوہ برقی اور آبی گرڈز کو بھی بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ وزیر اعظم نے برقی کی بچت کو ملک کی خدمت سے بھی تعبیر کیا ہے ۔ نریندر مودی نے یہاں 765 کیلو واٹ کے شولا پور ۔ رائچور ٹرانسمیشن لائینس اور پونے ۔ شولا پور سیکشن نیشنل ہائی وے 9 کے چار لینس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کا یہ خواب ہے کہ ملک بھر میں مسلسل اور بلا وقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنایا جائے ۔ ہر گاؤں میں روزآنہ 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جائے ۔ وزیر اعظم نے شولا پور مہاراشٹرا / کرناٹک سرحدی سیکشن پر چار لین والے راستہ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ برقی تیار کی جاتی ہے اور پھر سپلائی کی جاتی ہے لیکن اس دوران میں ایک اہم کام یہ بھی ہے کہ برقی کا تحفظ کیا جائے اس کی بچت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ملک کی خدمت کرنے کیلئے رکن اسمبلی یا رکن پارلیمنٹ بننا چاہئے یا پھر مسلح افواج میں شامل ہونا چاہئے ۔ برقی کی بچت کرنا بھی ملک و قوم کی ایک بڑی خدمت ہے ۔

انہوں نے طلبا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ماہانہ برقی بلوں کا جائزہ لیں اور اپنے افراد خاندان کے ساتھ کوشش کریں کہ برقی کے استعمال میںکس طرح کمی لائی جائے ۔ ہمیں برقی کی بچت کرنی چاہئے ۔ اس سے ہمارے خاندانوں کی مدد ہوگی ۔ ہم کو اسے قومی فریضہ بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی پیداوار بہت مہینگی ہوتی ہے لیکن اس کی بچت کرنا بہت آسان ہے اور اس کے ذریعہ ہم بہت بڑا فرق پیدا کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان کی جانب سے برقی پلانٹس کے کام کاج میں رکاوٹوں پر تشویش سے اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کی جانب سے بیان کئے گئے مسئلہ کو سمجھتے ہیں۔ جب وہ خود بھی چیف منسٹر گجرات تھے یہی بات کہتے تھے لیکن ان کی بات سنی نہیں گئی ۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری سے فرار نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی تیاری کیلئے نئے تخلیقی طریقہ کار بھی اختیار کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT