Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ملک میں100 پارکس حکومت کا اعلان

ملک میں100 پارکس حکومت کا اعلان

نئی دہلی 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پھر ایک بار زبردست یوگا ڈے تقاریب منانے کی تیاری کرإے حکومت کا منصوبہ ہے کہ 100 پارکس کا اعلان کیا جائے جو خاص طور پر یوگا سرگرمیوں کیلئے مختص ہو۔گے۔ اِن پارکوں کے ذریعہ روایتی جسمانی مشق کو فروغ دیا جائیگا۔ یوپی دارالحکومت لکھنؤ اِس سال 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کریگا جہاں وزیراعظم مودی حصہ لیں گے۔ تقریباً 150 ممالک  کی اِس میگا ایونٹ میں نمائندگی کی توقع ہے جبکہ اُن اقوام میں قائم ہندوستانی سفارت خانے ان سرگرمیوں میں رابطے کا کام کریں گے۔ بین الاقوامی یوم یوگا کو دنیا کے بعض بڑے تاریخی مقامات پر بھی منایا جائے گا جیسے پیرس کا ایفل ٹاور ، لندن کا ٹرافل گار اسکوائر اور نیویارک کا سنٹرل پارک و دیگر۔

TOPPOPULARRECENT