Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ملک و بیرون ملک کی زبانیں سیکھنا وقت کی اہم ضرورت

ملک و بیرون ملک کی زبانیں سیکھنا وقت کی اہم ضرورت

سینٹ اینس کالج میں زبان پر بین الاقوامی سمینار ، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سینٹ اینس کالج فار ویمنس مہدی پٹنم میں دو روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان

Ict and Language Learning Trends, issues and challanges

جاری ہے جس کا اہتمام شعبہ زبان کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ جس میں کالج کی طالبات اور خاتون لکچرس ، اساتذہ و پروفیسرس نے شرکت کی ۔ سمینار کے پہلے روز ڈاکٹر پی رامنجن ایگزیکٹیو ڈائرکٹر C-DAC موظف ( بنگلور ) نے اپنے کلیدی خطبہ کے دوران کہا کہ ملک اور بیرونی ممالک کی زبانوں پر عبور حاصل کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک گیر سطح پر حکومت نے زبان کے فروغ اور اس کی ترویج کا بڑا کامیاب منصوبہ بنایا ہے ۔ اس ضمن میں لکچررس ، پروفیسرس اور زبانوں پر عبور حاصل کرنے والے ان کی مدد کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو انسان زبان پر مہارت حاصل کرتا ہے وہ اپنی زندگی میں کامیاب ثابت ہوتا ہے ۔ آج کے اس سائنس و ٹکنالوجی کے دور میں کمپیوٹرس کی مدد سے ہرچیز کو آسان سے آسان کردیا ہے اس لیے انہوں نے اس کی مدد سے زبانوں پر عبور حاصل کرنے کی طلباء کو تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسابقتی دور میں جو مختلف زبانوں پر تحقیقی کام انجام دئیے گئے ہیں ان کی مادری زبانوں میں تراجم کی ضرورت ہے ۔ اب باضابطہ طور پر ٹائپ کرنے کی ضرورت باقی و برقرار نہیں رہے گی ۔ پروفیسر سید علی چشتی نے کہا کہ جب لکچررس و پروفیسر کلاس میں کسی موضوع پر لکچر دے رہے ہوتے ہوں تو دس یا پندرہ منٹ تک ہی ان کی توجہ برقرار رہتی ہے اس کے بعد توجہ کا ہٹ جانا ایک فطری بات ہے ایسے میں ICT ان کے لیے بڑا کار آمد ثابت ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد کلیدی آئی بی بی یونیورسٹی نے اساتذہ پر زور دیا کہ دنیا جس ترقی کے دہانے اب کھڑے ہوچکی ہے اس کی ترقی اور زبانوں کے فروغ سے واقف کروانے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر امرتا نے مہمانان کا تعارف کروایا ۔ اور محترمہ میتھی سوپروائزر نے خیر مقدم کیا ۔ پروفیسر آر کے مشرا نے کہا کہ زبان ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعہ ہم اپنے خیالات و احساسات کا اظہار کرسکتے ہیں ۔ پروفیسر جبین اختر ، ڈاکٹر سید جہانگیر ، علی طہ لطیف ، پروفیسر مہ جبین اختر ، نشاط فاطمہ نے مخاطب کیا ۔ سری دیوی نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT