Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / ملک ِ شام میں تباہی و بربادی کی منہ بولتی تصویر

ملک ِ شام میں تباہی و بربادی کی منہ بولتی تصویر

دمشق 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اس تصویر کو دیکھ کر کوئی بھی شخص یہ ہی سمجھے گا کہ یہ یونانی دور کی شخصیات کے بارے میں کسی تاریخی کتاب سے لی گئی ہے۔ تاہم رنج و الم میں ڈْوبی ہوئی اس تصویر کی حقیقت مذکورہ گمان سے بہت دْور ہے۔ ’عبید الکعکہ جی‘ نامی اس شخص کا تعلق شام کے شہر الرقّہ سے ہے۔ کیمرے کی آنکھ نے بے بسی کے اس پیکر کے چہرے کو محفوظ کیا ہی تھا کہ اس کے کچھ دیر بعد وہ اس دنیا سے چل بسا۔ یہ تصویر بنا کسی تفصیل کے شام کے المیہ اور دکھ کی داستان سنا رہی ہے۔ اپنے شہر پر بمباری اور اس کی تباہی کے سبب اس شخص کی آنکھوں میں نظر آتی دہشت اور غم… یہ سب کچھ اس واسطے کافی ہے کہ ہم جان لیں کہ شام میں کیا ہو رہا ہے !

TOPPOPULARRECENT