Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ملک پیٹ سرکاری اسکول کے طلباء سمیت غذا سے متاثر

ملک پیٹ سرکاری اسکول کے طلباء سمیت غذا سے متاثر

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ علاقہ میں واقع سرکاری اسکول کے طلباء سمیت غذاء کھانے سے متاثر ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب ملک پیٹ کے سری سری بنجارہ نگر کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں مقامی بستی کے عوام نے اسکول کے طلباء کو کھانا تقسیم کیا تھا اور غذاء کھانے کے بعد بچے قئے آنے کی وجہ سے اچانک علیل ہوگئے جس کے نتیجہ میں انہیں ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر مسٹر اے سرینواس نے بتایا کہ 15 طلباء اس کھانے سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کے بہتر علاج کیلئے نیلوفر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج ہے ۔ طلباء کے والدین نے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس قسم کے واقعات دوبارہ پیش نہ آنے کے احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT