Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک پیٹ میں آج عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع

ملک پیٹ میں آج عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی افتتاح کریں گے، علماء کرام کا خطاب ہوگا
حیدرآباد ۔ 22 اپریل (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام منتخب عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع اتوار 23 اپریل کو 10:30 بجے دن تا 4 بجے شام ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال اولڈ ملک پیٹ نزد پانی کی ٹانکی، عقب ریس کورس گراؤنڈ منعقد ہوگا۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اس کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ فضائل حج و عمرہ بیان کریں گے۔ مولانا حافظ عبدالرشید طلحہ نعمانی فضائل و آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منورہ پر روشنی ڈالیں گے۔ سیاسی قائدین کے علاوہ جناب اے کے خان مشیراقلیتی بہبود حکومت اور جناب سید عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود، جناب فصیح الدین بابا ڈپٹی میئر محترمہ طیبہ آفندی رکن مرکزی حج کمیٹی اور ڈاکٹر جویریہ فاطمہ مہمانان اعزازی ہوں گے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے۔ حافظ صابر پاشاہ کی قرأت کلام پاک اور مولانا حافظ محمد انصار انور کی نعت شریف سے اجتماع کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔ جناب فاروق حسامی احرام کی شرائط بیان کریں گے اور احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ عازمین حج سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں۔ سفر حج سے متعلق اہم امورکی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی جائے گی۔ خاتون عازمین کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT