Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / ملک پیٹ میں ملاوٹ والا گھی تیار کرنے والی کمپنی پر دھاوا 4,500 کیلوگرام ملاوٹی گھی ضبط

ملک پیٹ میں ملاوٹ والا گھی تیار کرنے والی کمپنی پر دھاوا 4,500 کیلوگرام ملاوٹی گھی ضبط

حیدرآباد۔ 24 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم اور ملک پیٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ملاوٹ گھی تیار کرنے والی ایک کمپنی پر دھاوا کرتے ہوئے 4,500 کیلوگرام ملاوٹی گھی بشمول دیگر اشیاء برآمد کرلی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس نے مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ پالیمور ٹاملناڈو کا متوطن 43 سالہ اے شیوا ایشورن علاقہ موسیٰ رام باغ شالی واہنا نگر میں ’تھرو مرگم برانڈ‘ نام کا ملاوٹی گھی بھاری مقدار میں تیار کرلے فروخت کیا کرتا تھا۔ ایشورن ملاوٹی گھی تیار کرنے کیلئے تیل ، وناسپتی اور کریم استعمال کیا کررہا تھا۔ ملاوٹی گھی کی تیاری کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور ملک پیٹ ٹیم نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے وہاں پر دھاوا کیا اور بھاری مقدار میں ملاوٹی گھی وناسپتی ، تیل اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT