Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملک کا مستقبل‘ عوام کی رائے پر منحصر

ملک کا مستقبل‘ عوام کی رائے پر منحصر

بیدر۔16اپریل ( سیاست ڈسٹراٹ نیوز) 2014ء کے انتخابات غیر معمولی انتخابات ہیں اس لئے کہ ہندوستان میں اصولوں کا الیکشن لڑا جاتا ہے ۔ آنے والے دنوں میں ملک کو کس سمت لے جانا ہے یہ عوام کی رائے پر منحصر ہے ۔ اس ملک میں ہمارے آباو اجداد اور ہمارے قائدین ‘علمائے کرام اپنا خون پسینہ دے کر اس ملک کو ایک مستحکم سیکولر ملک بنایا ہے ۔ ان خیالات کا ا

بیدر۔16اپریل ( سیاست ڈسٹراٹ نیوز) 2014ء کے انتخابات غیر معمولی انتخابات ہیں اس لئے کہ ہندوستان میں اصولوں کا الیکشن لڑا جاتا ہے ۔ آنے والے دنوں میں ملک کو کس سمت لے جانا ہے یہ عوام کی رائے پر منحصر ہے ۔ اس ملک میں ہمارے آباو اجداد اور ہمارے قائدین ‘علمائے کرام اپنا خون پسینہ دے کر اس ملک کو ایک مستحکم سیکولر ملک بنایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب کے رحمن خان مرکزی وزیر برائے اقلیتی اُمور نے آج بیدر شہر کے مغل گارڈن فنکشن ہال میں کانگریسی امیدوار مسٹر این دھرم سنگھ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ملک میں اپنے ایجنڈہ کو نافذ کرنے کیلئے بی جے پی کے قد آور لیڈرس اڈوانی ‘ سشما سواراج وغیرہ کو نظرانداز کر کے مودی کو وزیراعظم کے عہدہ کیلئے سامنے لائی ہے ۔ آر ایس ایس کا مقصد ملک میں ہندو راج قائم کرنا ہے اور اس کیلئے آر ایس ایس کے تربیت یافتہ مودی کو پیش کررہی ہے ۔ انہوں نے جنتادل (ایس) کو موقع پرست سیاسی پارٹی قرار دیا اور کہا کہ جنتادل (ایس) باب اور بیٹوں کی پارٹی ہے ۔ یہ پارٹی عوام کے مفادات کیلئے نہیں بلکہ اپنی عزت و نمود کیلئے بنائی گئی ہے اور ان کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے ‘ انہیں ملک کی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیوے گوڑا سیکولر کی بات کرتے ہیں جبکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ ریاست کرناٹک میں بی جے پی کو اقتدار تک پہنچانے میں جنتادل ( ایس) کا ہی اہم رول تھا ۔انہوں نے کہاکہ دھرم سنگھ نہایت ہی تجربہ قائد ہیں ‘ جب وزیراعلیٰ تھے تب بھی انہوں نے ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں اور جب بیدر کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اپنے حلقہ انتخاب میں بہت سارے ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں اور جب بیدر کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اپنے حلقہ انتخاب میں بہت سارے ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں ۔ ایک سیکولر قائد ہیں اور ان کی سوچ ہمیشہ ترقیاتی کاموں کیلئے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ایسی صورتحال میں تمام سیکولر عوام فرقہ پرستوں کے مقاصد کو کامیاب ہونے نہ دیں اور اپنا ووٹ متحد ہوکر کانگریس کے حق میں دیں ۔ قمر الاسلام ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و اوقاف اقلیتی بہبود نے اپنے خطاب میں کانگریس پارٹی اور وزیراعلیٰ سدرامیا کی جانب سے کی گئی فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کیا ۔ آج کی اس صورتحال میں سیکولر عوام کانگریس کے امیدوار دھرم سنگھ کو ووٹ دے کرکامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر کانگریس امیدوار مسٹر این دھرم سنگھ ‘ محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ ‘رکن اسمبلیبیدر قاضی ارشد علی صدر بیدر ضلع کانگریس نے بھی خطاب کیا ۔ شہ نشین پر فاطمہ انور علی چیرمین مجلس بلدیہ بیدر مسعود فوجدار‘ الیاس سیٹھ جاوید پٹیل حیدرآباد‘ جناب ایم جی دستگیر صدر بیدر ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ و دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT