Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / ملک کا ہر شہری بلاخوف و خطر زندگی گزارے :صدرجمہوریہ

ملک کا ہر شہری بلاخوف و خطر زندگی گزارے :صدرجمہوریہ

کولکتہ ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی خصوصیت کثرت میں وحدت کا حوالہ دیتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ملک کا سماجی ڈھانچہ اسی صورت میں مضبوط و مستحکم رہے گا جب ہر انفرادی شخص کسی ڈر اور خوف کے بغیر زندگی گزارے ۔ کلکتہ کے چرچ کی 200 سالہ تقاریب کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہا کہ ہر مذہب انسانیت کی بنیادی اقدار کی تعلیم دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواداری ، صبر و تحمل اور ایک دوسرے کے نظریات کو قبول کرنے کی صلاحیت ان اصولوں کی بنیاد ہے ۔ ہندوستان کو اپنے کثرت میں وحدت نظریات پر فخر ہے ۔ یہاں کئی بڑے مذاہب کے لوگ بستے ہیں اور صدیوں سے ایک تہذیب و تمدن کا سلسلہ چلاآرہا ہے ۔ ہمارے سماج کا یہ ڈھانچہ اسی وقت مضبوط و مستحکم رہے گا جب ہر انفرادی شخص بلالحاظ ذات پات ، مذہب اور علاقہ پوری آزادی کے ساتھ زندگی گزارے اور اسے کسی طرح کا خوف اور اندیشہ لاحق نہ ہو ۔ دادری قتل اور اس کے مابعدواقعات پر ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے تعلق سے جاری مباحث کے پس منظر میں صدرجمہوریہ نے ملک میں رواداری اور تکثیریت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہمارے سماجی اقدار کی اصل طاقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT