Friday , January 19 2018
Home / دنیا / ملک کو بدعنوانیوں سے پاک رکھنے بی جے پی حکومت کوشاں : پیوش گوئل

ملک کو بدعنوانیوں سے پاک رکھنے بی جے پی حکومت کوشاں : پیوش گوئل

واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے توانائی پیوش گوئل جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ایسی مستحکم بنیاد بنائی ہے، جسے متزلزل نہیں کیا جاسکتا اور ملک کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کیلئے بی جے پی حکومت انتہائی دیانتداری سے کام لے رہی ہے۔ انرجی سیکٹر سے تعلق رکھنے

واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے توانائی پیوش گوئل جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ایسی مستحکم بنیاد بنائی ہے، جسے متزلزل نہیں کیا جاسکتا اور ملک کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کیلئے بی جے پی حکومت انتہائی دیانتداری سے کام لے رہی ہے۔ انرجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے تاجرین کے ایک اجلاس سے جسے یو ایس ۔ انڈیا بزنس کونسل (USIBC) کی جانب سے منعقد کیا گیاتھا، خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ ملک میں تجارت کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے اقتدار حاصل کرنے کے بعد سے ہی بی جے پی حکومت نے اپنی تمام تر توانائیاں جھونک دی ہیں اور ان توانائیوں کی بنیاد پر ہی اسے ایسی مضبوطی عطا کی گئی ہے جس کا متزلزل ہونا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔ نریندر مودی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں پیوش گوئل اوورسیز فرینڈس آف بی جے پی یو ایس اے کی جانب سے منعقدہ ایک دیگر تقریب سے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT