Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک کو بچوں کیلئے محفوظ بنانے اقدامات پرزور: کیلاش ستیارتھی

ملک کو بچوں کیلئے محفوظ بنانے اقدامات پرزور: کیلاش ستیارتھی

حیدرآباد 27 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے آج تجویز کیا کہ ملک کو بچوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے نہ صرف پالیسی بنائی جانی چاہئے بلکہ ادارہ جاتی میکانزم پر بھی عمل کیا جانا چاہئے ۔ ستیارتھی سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں 32 واں سردار پٹیل یادگار لیکچر دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی تیار کرنے کے علاوہ ادارہ جاتی میکانزم لاگو کیا جانا چاہئے ۔ تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ اسکے علاوہ شہریوں کو بھی اس معاملہ میں جوابدہ بنائے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا احساس ہے کہ جب بچے پولیس کی نگرانی میں ہوتے ہیں تو وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایک پولیس اہلکار کے فرزند ہیں اور اس بات میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT