Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / ملک کو قوم پرست طاقتوں سے بچاؤ عیسائیوں سے آرچ بشپ گاندھی نگر کی اپیل

ملک کو قوم پرست طاقتوں سے بچاؤ عیسائیوں سے آرچ بشپ گاندھی نگر کی اپیل

احمد آباد ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل آرچ بشپ گاندھی نگر نے عیسائی برادری کے ارکان کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ملک کو قوم پرست طاقتوں سے بچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا جمہوری تانا بانا خطرہ میں ہے ۔ کیونکہ اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے ۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر ریاست میں برسراقتدار بی جے پی پر تنقید کی ہے ۔ آرچ بشپ تھامس میک وان نے عیسائیوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے امیدواروں کے انتخاب میں مدد کریں جو کسی تعصب کے بغیر ہر انسان کا احترام کرتے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست طاقتیں ملک پر قبضہ کرنے کے قریب ہیں ۔ اسی وجہ سے گجرات انتخابات انقلاب برپا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT